۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
مدرسہ زینبیہ لاہور پاکستان

حوزہ/لاہور پاکستان کے معروف دینی ادارہ منہاج الحسین کے زیرِ انتظام مدرسہ زینبیہ میں فن خطابت کے مقدماتی کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور ادارہ منہاج الحسین لاہور کے سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے خصوصی شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی کی کوششوں سے لاہور میں مدرسہ زینبیہ کی طالبات کے لیے فن خطابت کے مقدماتی کورس کا اہتمام کیا گیا، جس میں مدرسہ ہذا کی طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

فن خطابت کی اختتامی تقریب علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے خصوصی شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ ہم علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب کی زحمتوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اور فن خطابت کے پیشرفتہ دورے کے انعقاد کی دعوت بھی دیتے ہیں۔

انہوں نے فن خطابت کو وقت کی ضرورت بھی قرار دیا۔

فن خطابت کے مقدماتی کورس میں شرکت کرنے والی خواہران نے شاندار انداز سے فن خطابت کا مظاہرہ کیا۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

مدرسہ زینبیہ لاہور کے پرنسپل اور امام جمعہ جوہر ٹاؤن مولانا ملک محمد سبطین اکبر صاحب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ ڈاکٹر محمد ڈاکٹر یعقوب بشوی صاحب کے نہایت شکر گزار ہیں کہ آپ نے انتہائی محنت کے ساتھ مبلغات کے لیے فن خطابت کورس کا انعقاد کیا، یہ ادارہ ان کا اپنا ہے ہمیں ان پر فخر ہے۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

انہوں نے فن خطابت کے تکمیلی کورس کے انعقاد کے لیے بھی ڈاکٹر بشوی سے گزارش کی کہ وہ فن خطابت کے آخری کورس کا اہتمام کروائیں اور طالبات کی علمی ترقی کا باعث بنیں۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

آخر میں علامہ ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی صاحب نے المصطفٰی انٹرنیشنل یونیورسٹی اور ادارہ منہاج الحسین کے سرپرست علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کی بے لوث خدمات سب کے سامنے ہیں، اس شجرۂ طیبہ سے پاکستان بھر کے لیے مبلغات اور معلمات نکلیں گی۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

دورہ فن خطابت کے کامیاب انعقاد پر پرنسپل مدرسہ ہذا اور دیگر مسئولین کا شکریہ ادا کیا۔

اس پروگرام میں مبلغات کے دو گروہوں کے درمیان تقریری مقابلہ بھی منعقد ہوا، جس میں تمام خواہران نے بہترین انداز میں خطابت کے جوہر دکھائے۔

پہلے گروہ سے خواہران فاطمہ جاوید نے پہلی، ارفع بتول نے دوسری، جبکہ لبابہ علوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور فوزیہ مقصود کو تشویقی انعام سے نوازا گیا۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

دوسرے گروہ سے خواہران امل رباب نے پہلی، تطہیر فاطمہ نے دوسری، تسکین کاظمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ نمرہ ریاض نے تشویقی انعام لیا۔

کلاسوں میں منظم طور پر شرکت کرنے والی طالبات عالیہ بتول اور زرین فاطمہ کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

مدرسہ زینبیہ لاہور کی طالبات کے لیے منعقدہ فن خطابت کورس مکمل؛ اختتامی تقریب کا انعقاد

فن خطابت کی اختتامی تقریب کی نظامت کے فرائض خواہر علیشا فرحت نے بہترین انداز سے سر انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .